پاکستان

بلوچستان میں نجی گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد مزدور اغواء

موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کرکے مشینری کو نذر آتش کر دیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 29 2024، 12:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان  میں نجی  گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد  مزدور اغواء

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق  موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔

لیویز اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی۔ نامعلوم افراد نے گزشتہ شب نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا ۔ مشینری کو آگ لگائی اور مزدوروں کو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے۔

حکام کے مطابق لیویز اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تحصیل درگ کی جانب روانہ کردی گئی، نجی کمپنی کی مشینری کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔