Advertisement
تجارت

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر ریکارڈ اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ کیا گیا جس کے تحت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 18th 2023, 12:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں  پر ریکارڈ اضافہ

ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر41.90 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، اور 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 8.88 فیصد، دال مسور5.28 فیصد، زندہ مرغی 3.99 فیصد، لہسن 3.09 فیصد، نمک 2.93 فیصد آٹا 2.64 فیصد، ایل پی جی 2.03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر فی کلو 11.16 فیصد سستے ہوئے، اور چینی کی فی کلو قیمت میں 4.24 فیصد کمی ہوئی، جب کہ پیاز فی کلو 1.49 فیصد اور گڑ فی کلو 0.27 فیصد سستا ہوا۔

صارفین کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاکی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتاہے۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک دن قبل
Advertisement