جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور چائنہ کے درمیان دوطرفہ بحری مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 کی اختتامی تقریب پی این ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور چائنہ کے درمیان دوطرفہ بحری مشقیں اختتام پذیر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 کی اختتامی تقریب پی این ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔

یہ مشق کراچی اور شمالی بحیرہ عرب میں ہوئی، جس میں چینی بحریہ کے چھ یونٹس بشمول ڈسٹرائر، فریگیٹس، آبدوز، آئل ٹینکر اور ریسکیو جہاز کے ساتھ ساتھ میرینز کے دستے نے بھی حصہ لیا۔

مشق میں مختلف بحری حکمت عملیوں جیسا کہ اینٹی سرفیس، اینٹی ایئر، مائن وارفیر اور کثیرالخطر ماحول میں خصوصی آپریشنز کے مختلف پہلو شامل تھے جس سے بہترین تربیتی نتائج حاصل کیے گئے۔ مشق کا بنیادی مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تجربات کے باہمی تبادلے اور تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔

چینی بحری جہازوں کے دورے کے ساتھ ساتھ کمانڈر چنگ ڈاؤ نیول بیس رئیر ایڈمرل لیانگ یانگ نے پاکستان کا بھی دورہ کیا۔ اختتامی تقریب میں شرکت کے علاوہ، فلیگ آفیسر نے کمانڈر کوسٹ، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور دیگر سینئر پی این افسران سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مزید تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشق سی گارڈین 2023 شریک بحری افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو بہتر بنانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے لیے باہمی طور پر مفید ثابت ہوئی۔ بڑے پیمانے پر کی جانے والی اس بحری مشق کا باقاعدہ انعقاد پاک چین بحری افواج کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے بحری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

پاکستان

سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچ عوام سے معافی مانگیں، سردار اختر مینگل

میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، سربراہ بی این پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچ عوام سے معافی مانگیں، سردار اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ  سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں اور تسلیم کریں آپ نے ان کے دل دکھائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے منا لیں گے، میری رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گے، اور اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے۔ لیکن مجھ سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں۔ تسلیم کریں کہ آپ نے ان کے پیاروں کو چھین کر ان کے دل دکھائے ہیں۔

سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ میں صرف اختر مینگل نہیں ہوں؛ میں اس عوام کا حصہ ہوں۔ جب آپ ان سے معافی مانگیں گے، تو آپ مجھ سے بھی معافی مانگ لیں گے۔ مجھے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن میرے ضمیر نے مجھے اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔ میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے پر تیار نہیں ہیں۔

سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ میں پاکستان میں نہیں تھا اور خود کو اس بوجھ سے نجات دلانے کے لیے آیا ہوں جو مہینوں سے میرے اوپر تھا۔ اب میں آزاد ہوں۔ امید ہے کہ باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کا ادراک کر لیں گے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ میں اب پرواز میں ہوں۔ الوداع، پارلیمنٹم شاید ہم اس وقت ملیں جب قانون کی حکمرانی قائم ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزراء،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔ سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو سکولوں اور ہسپتالوں کے متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی نے روٹی اورآٹا سستا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کو سراہا۔ چیف منسٹر انیشیٹوز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی خان میں روٹی، آٹا اور سبزیوں کے نرخ دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نکاسی آب میں بہتری کیلئے پنجاب بھر میں واسا قائم کریں گے۔دفاتر میں جو لوگ کام نہیں کرتے، ان سے نجات حاصل کرلی جائے۔

ڈورن کے ذریعے صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈے پر مسافروں کی سہولت کے پیش ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کسان کارڈ پراجیکٹ میں کاشتکاروں کی دلچسپی قابل قدر ہے۔ شہروں  میں مویشی رکھنے کی ممانعت ہے۔ جانور باہر منتقل کئے جائیں۔ سڑکوں میں پڑے گڑھے فوری طور پر مرمت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں ویران اور بنجر ایریاز پر شجرکاری کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ کا اصل فیڈ بیک عوام کے ذریعے سامنے آتا ہے۔ پولیس افسران خود فون کرکے عوام سے مسائل کے حل کے بارے میں دریافت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرائم سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری ہونی چاہیے۔ یکساں ڈیزائن کی ریڑھیوں کو مقررہ مقام پر رہنے کا پابند بنا یا جائے۔ ”ستھرا پنجاب“پر پیش رفت کا جائزہ،ارکان اسمبلی نے تجاویز پیش کیں۔ڈی جی خان میں ایجوکشن رینکنگ اور ہیلتھ انڈیکیٹر کا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں سے ادویات کی چوری اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں سے میڈیسن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ فنکشنل واٹر فلٹر یشن پلانٹ سٹریٹ لائٹس کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے آگاہ کیاگیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جرائم میں کمی کے رحجان کو سراہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،وزیر معدنیات شیر علی گورچانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل،اے سی ایس ساؤتھ فواد ربانی،اے آئی جی کامران خان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

6 ستمبر کا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

اس دن کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

6 ستمبر کا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے، 6 ستمبر کا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، پاک افواج ارض پاک کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔

یوم دفاع و شہدائے پاکستان (6 ستمبر 1965) کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبرکا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، مسلح افواج اور قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے، پاک افواج ارض پاک کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں، پاک افواج نے بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے قرآن مجید کی سورۃ البقرہ آیت نمبر154 کا حوالہ دیا اور کہا کہ آیت شہدا کے بلند درجات اور اللہ کے فضل کی عکاسی کرتی ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرۂ امتیاز ہے، دہشت گردی کے عفریت کو جوانمردی سے قابو کیا۔ پاک فوج دفاع وطن کے لئے پرعزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے، ہما را ہر افسر اور سپاہی جذبہ ٔ ستمبر کو دل میں بسائے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کا فرض نبھا رہا ہے۔

جس جرأت اور جوانمردی کے ساتھ پاک افواج اورعوام نے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جس بہادری اور جوانمردی سے ہماری افواج نے قابو کیا ہے وہ کامیابی کسی اور ملک کی فوج کو نہیں مل سکی، آرمی چیف آج اس سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہونے سے محفوظ ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور 5th جنریشن جنگ نئے چیلنجز ہیں، ڈیجیٹل دہشت گردی کے خطرے کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں، قوم اور مسلح افواج کا عزم نا قابلِ تسخیر ہے، پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مستعد ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے، اختلافات بھلاکر یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں گے۔

آرمی چیف آرمی چیف نے اپنے پیغام میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ؛ وطن عزیز کی سلامتی و ترقی اور خوشحالی کا عزم کے ساتھ اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم متحد رہیں گے۔ اختلافات کو بھلاکر مثالی یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کر یں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll