اداکار کو سینے میں تکلیف اٹھی اور وہ زمین پر گرگئے


بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شریاس تلپڑے نے مشہور کامیڈی فلم 'گول مال اگین' اور 'ہاؤس فل 2' جیسی ہٹ فلموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں فلم اسٹار اکشے کمار کے ساتھ اپنی نئی فلم ' ویلکم ٹو دی جنگل' کی شوٹنگ کے بعد گھر پہنچے پر اپنی اہلیہ سے طبیعت میں بےچینی کا ذکر کیا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران اداکار کو سینے میں تکلیف اٹھی اور وہ زمین پر گرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال انتظامیہ نے شریاس تلپڑے کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار کو دیر رات گئے اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور ان کا مزید علاج جاری ہے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل







