Advertisement
علاقائی

ملکہ کو ہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری

ملکہ کوہسار مری میں برف باری کےباعث مختلف علاقوں سے سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 17th 2023, 2:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکہ کو ہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری

مری :ملکہ کوہسار مری میں ہلکی بارش کیساتھ برف باری کے آثار موجود ہیں جبکہ مری سے ملحقہ علاقے گلیات کے پہاڑوں پرموسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث روڈ ٹریفک حادثات سمیت لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ مری کی طرف سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے ،فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے ،خاص طور پر شدید دھند میں گاڑی کے انڈیکیٹر اور اشارے آن رکھیں اور محفوظ جگہ پر پارک کریں ۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ مری کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اوالین ترجیح ہے ۔

ملکہ کوہسار مری میں برف باری کےباعث مختلف علاقوں سے سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا ہے ، مری حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والے سیاحوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ گرم کپڑے ساتھ لے کر آئیں اور گاڑیوں کے ساتھ چین ضرور رکھیں تاکہ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے ۔ 

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 12 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 14 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement