14 اگست 1993ء کو علی اعجاز کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا


لاہور: درویش صفت اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔
چلبلے اور ہنس مکھ اداکار علی اعجاز 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، فنی کیریئر کی شروعات ریڈیو پاکستان لاہور سے کی، 1964 میں لاہور سے پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو سلسلہ وار کھیل ’’لاکھوں میں تین‘‘ پیش کیا گیا جس کے تین مرکزی کرداروں میں سے ایک علی اعجاز نے نبھایا اور خاصی مقبولیت حاصل کی۔
ٹی وی پلے "دبئی چلو" اور "خواجہ اینڈ سنز" نے تو علی اعجاز کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے، ڈراما "شب دیگ" میں علی اعجاز نے معروف اداکار سہیل اصغر کے ساتھ کام کیا اور مسٹر باجوہ کے کردارمیں خود کو امر کر دیا۔
ٹی وی اور سٹیج کے بعد علی اعجاز اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے فلم نگری میں بھی چھا گئے، اداکار ننھا کے ساتھ ان کی جوڑی فلموں میں بے حد مقبول ہوئی، ان کی مشہور فلموں میں انسانیت، لیلیٰ مجنوں، وحشی جٹ، چور مچائے شور، صاحب جی، اور جوڑا قابل ذکر ہیں۔
دشمن پیارا، دیوانہ مستانہ اور دبئی چلو جیسی فلمیں بھی علی اعجاز کے فن کی معراج ہیں۔
حکومتِ پاکستان نے 14 اگست 1993ء کو علی اعجاز کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، انہوں نے متعدد نگار ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔
اداکار علی اعجاز 18 دسمبر 2018ء کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago







