Advertisement

دبئی ، سول کورٹ نے غیر ضروری سرجری پر نجی ہسپتال اور ڈاکٹر پر 8 ملین درہم جرمانہ عائد کر دیا

خاتون نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ بھی پیش کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 21st 2023, 3:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دبئی ، سول کورٹ نے غیر ضروری سرجری پر نجی ہسپتال اور ڈاکٹر پر 8 ملین درہم جرمانہ عائد کر دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی سول کورٹ نے غیر ضروری سرجری کا الزام ثابت ہونے پر نجی ہسپتال اور ڈاکٹر پر مجموعی طورپر8 ملین درہم جرمانہ عائد کردیا۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دبئی کی سول کورٹ میں متاثرہ خاتون نے اپنے دعوے میں انشورنس کمپنی، نجی ہسپتال اور ڈاکٹر کے خلاف غیر ضروری سرجری پر 17 ملین 750 ہزار درہم ہرجانے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے کیس متعلقہ طبی کمیٹی کو ارسال کردیا جہاں معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے اپنی سفارشات سے عدالت کو مطلع کیا۔

ڈاکٹر کو غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کی ذمہ داری تھی کہ وہ آپریشن سے قبل مریضہ کی ہسٹری دیکھنے کے بعد اس سے ملاقات کرکے تمام باریک پہلوں سے مطلع کرتا جس کے بعد تحریری رضا مندی حاصل کی جانی چاہیے تھی۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ نے انشورنس کمپنی کی جانب سے دی گئی سفارشات اور اس سے قبل دوسرے ہسپتال کی جانب سے اسی آپریشن کی موجودگی کو نظر انداز کیا جس پروہ غلطی کے مرتکب قرار پائے، عدالت نے فیصلے میں نجی ہسپتال اور ڈاکٹر پر 8 ملین درہم جرمانہ عائد کر دیا ۔ خاتون نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ بھی پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ آپریشن کے بعد اب ساری زندگی ماں نہیں بن سکتی۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 5 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 5 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 11 منٹ قبل
Advertisement