کشتی مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب امبو جزیرے سے روانہ ہوئی تھی


جکارتا: مشرقی انڈونیشیا کے صوبے مغربی سولاویسی میں مسافر کشتی لاپتہ ہوگئی، کشتی پر کم از کم 28 افراد سوار تھے۔
اے ایف پی کے مطابق ایک انڈونیشی اہلکار نے جمعرات کو مقامی میڈیا کو بتایا کہ امدادی کارکن اس کشتی کی تلاش کر رہے تھے جس میں کم از کم 28 افراد سوار تھے ،کشتی بدھ کے روز سے مشرقی انڈونیشیا کے صوبے مغربی سولاویسی میں ماموجو ایجنسی کے ساحل سے لاپتہ ہے۔
انڈونیشی ادارے ماموجو سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) کے سربراہ محمد رجال نے بتایا کہ شادی کے 28 مہمانوں کو لے جانے والی کشتی سے امبو جزیرے کے پانی میں داخلہ کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔
کشتی مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب امبو جزیرے سے روانہ ہوئی تھی اور اس کی شام 4 بجے ماموجو کے پورٹ سمارے کے مقام پر پہنچنا تھا۔یاد رہے کہ انڈونیشیا جو کہ تقریباً 17,000 جزیروں پر مشتمل ملک ہے میں حفاظت کے کمزور معیارات کی وجہ سے کی وجہ سے سمندری حادثات عام ہیں ۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل





