پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان ، الیکشن کمیشن کو کل تک فیصلہ جاری کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کل تک فیصلہ جاری کرے، پشاور ہائی کورٹ

.jpg&w=3840&q=75)
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان ،پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کل تک فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کی تھی۔
جسٹس شکیل احمد نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ اپ نے آسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کیوں دائر نہیں کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے وہاں لیڈرز نہیں جاسکتے۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ ہمارے رہنماؤں کو وہاں گرفتار کیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ توقع ہےکہ ملک کی 70 فیصد مقبولیت رکھنے والی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں رکھا جائے گا۔ ایسا ہوا تو انتخابات پر سوالیہ نشان ہوگا۔ حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عدلیہ کی ہے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ آپ اب چئیرمین ہیں آپ سے اس طرح کے بیانات کی توقع نہیں ہے۔بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پشاور میں ہوئے ہیں اس لیے یہاں آئے ہیں۔ فیڈریشن ہمیں یہاں درخواست دائر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ الیکشن کمیشن ہر جگہ ہے کیس کسی بھی جگہ کر سکتے ہیں۔

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے
- 3 گھنٹے قبل

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دشمن پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا،شہباز شریف
- 14 گھنٹے قبل
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈچیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب
- 32 منٹ قبل

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
- 8 منٹ قبل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا
- 2 گھنٹے قبل