ایک روزہ تجرباتی سفر مکمل کرنے کے بعد جہاز کل بندرگاہ پہنچے گا


بیجنگ: چین کے پہلے مقامی کروز بحری جہاز ‘آڈورے میجک سٹی’ نے تجرباتی سفر شروع کر دیا ہے۔چین کی خبر ایجنسی شنوا کے مطابق دیو ہیکل مسافر بحری جہاز نے 1300 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم اور تجرباتی سفر کے لئے مختلف ممالک سے مدعو کئے گئے مسافروں کے ہمراہ شنگھائی سے لنگر اٹھا لیا ہے۔
ایک روزہ تجرباتی سفر مکمل کرنے کے بعد جہاز کل بندرگاہ پہنچے گا اور یکم جنوری کو پہلا تجارتی سفر شروع کرے گا۔توقع ہے کہ جہاز تجارتی سفر سے پہلے ایک اور تجرباتی سفر کرے گا۔
واضح رہے کہ کروز جہاز چین کی شپ یارڈ کمپنی ‘سی ایس ایس سی’ کی کمپنی ‘وائےگایچیاو شپنگ’ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ کروز کی لمبائی 323 میٹر اور وزن ایک لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے۔ کروز 5 ہزار 246 مسافر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔16 منزلہ جہاز میں 2 ہزار 125 مسافر کمرے اور 40 ہزار مربع میٹر مشترکہ استعمال کی جگہ ہے۔
جہاز کو جاپان سے جنوبی ایشیاء تک کے سیاحتی سفر کے علاقے میں استعمال کیا جائے گا۔کروز بحری جہاز بنانے کے بعد چین عسکری، تجارتی اور سیاحتی تینوں شعبوں میں بحری جہاز بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل





