Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا بلا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکور ٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ کا کہنا تھا کہ کل ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 26th 2023, 5:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا بلا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکور ٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے ترجمان معظم بٹ کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کا نشان واپس لینے کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکاحتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

معظم بٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون طور پر ناقص فیصلہ ہے، غیرمتعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ کا کہنا تھا کہ کل ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، کوشش ہوگی کہ درخواست کل ہی سماعت کے لئے بھی مقرر ہو، درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کریں گے۔

 

Advertisement