Advertisement

برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ31 دسمبر سے شروع ہوگا

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 26th 2023, 4:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ31 دسمبر سے شروع ہوگا

برسبین۔26دسمبر (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی ) ٹور اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) ٹور کے زیر اہتمام برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن 31 دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شروع ہوگا۔

برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیان انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کی چیمپئن آرینا سبالینکا نے آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

برسبین انٹرنیشنل کی منتظمین نے کہا ہے کہ بیلاروسی ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے۔25 سالہ آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کے فائنل میچ میں قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا کو شکست دی تھی۔ برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 دسمبر 2023سے 7 جنوری 2024تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔

عالمی نمبر ٹوآرینا سبالینکا نے منتظمین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاہے کہ میں برسبین میں اپنے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل کے دفاع سے قبل وارم اپ ایونٹ میں شرکت کے لیے پرجوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میلبورن میں اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد آسٹریلیا میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کیم پیئرسن نے کہا کہ وہ بیلاروسی کھلاڑی آرینا سبالینکا اور ماسکو میں پیدا ہونے والی قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کے استقبال کے منتظر ہیں۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 days ago
Advertisement