آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے


پاک آسٹریلیا سیریز، دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 90 رنز اسکور کئے تاہم ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر سلمان علی آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
Australia finish Day 1️⃣ at 187-3 ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2023
Aamir Jamal, Salman Ali Agha and Hasan Ali among the wickets ⚡#AUSvPAK https://t.co/u9pH27BZk1 pic.twitter.com/Pg6Bc34sC8
دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 42 رنز بناکر حسن علی کاشکار بنے جب کہ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 رنز پر گری اور عامر جمال نے اسٹیو اسمتھ کو 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
اس دوران میلبرن میں بارش بھی ہوئی اور میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا تاہم بارش کی وجہ سے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ہوا۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا، حسن علی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ لی۔
میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔ سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل







