پاکستان نے میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی


میلبورن: پاکستان نے میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے 124 رنز درکار ہیں، عبداللہ شفیق 62 اور شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، پیٹ کمنز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مارنس لابوشین نے نصف سنچری بنائی ، عامر جمال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 187 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو مارنس لابوشین 44 اور تراوس ہیڈ 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے، دونوں بیٹرز کے مابین 50 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے تراوس ہیڈ کو 17 کے انفرادی سکور پر پویلین کی راہ دکھا دی ، 250 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب مارنس لابوشین 63 رنز بنانے کے بعد عامر جمال کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ، ایلیکس کیری بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ،
آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ بھی جلد گر گئی جب مچل سٹارک 9 رنز بنا کر میر حمزہ کا شکار بن گئے ، مچل مارش کو بھی میر حمزہ نے 41 کے انفرادی سکور آئوٹ کر کے آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ، کپتان پیٹ کمنز 9 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر میر حمزہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، نیتھن لائن آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے جبکہ جوش ہیزل ووڈ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 20 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 20 گھنٹے قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 17 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 دن قبل

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 2 دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 18 گھنٹے قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- 21 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل





