Advertisement
تجارت

غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 19فیصد کم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 7:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2003تک کی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں 532.2 ملین ڈالر کی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 312 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں 129ملین ڈالر کی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈ کی گئی تھی۔ نومبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کا حجم 46.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 19فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کی مد میں 57.8ملین ڈالر کی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کی مد میں ماہانہ بنیادوں پر 83فیصد کی کمی ہوئی ، اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کی مد میں272.5ملین ڈالر کی منتقلی ریکارڈ کی گئی جو نومبر میں کم ہو کر 46.8ملین ڈالر ہوگئی۔

 

Advertisement