عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا


سائفر کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کررہے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ پہلے ایک درخواست میں بھی سامنے آیا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد کیس فائل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اس درخواست میں ہمارا کیس یہ ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ایک اسپیشل لاء ہے۔ اسپیشل لاء ہونے کی وجہ سے اس کے تحت ہونیوالی کارروائی کیلئے بھی خصوصی طریقہ اپنایا جائیگا۔
عمران خان کے وکیل عثمان گل نے کہا کہ قانون میں لفظ شکایت لکھا ہے نہ کہ ایف آئی آر۔ ہماری درخواست کی سپورٹ میں کافی سارے عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں۔ ایف آئی آر ہمیشہ سیکشن 154 کے تحت ہوتی ہے۔ ہمارا کیس یہ ہے کہ حکومت کی منظوری سے ایک کمپلینٹ مجسٹریٹ کے روبرو درج کی جانی چاہیے تھی۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی، شکایت مجسٹریٹ کو نہیں بھجوائی گئی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے بارہ دسمبر کا عدالتی آرڈر پڑھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سیکشن 13 کی سب سیکشن 3 کے تقاضے کے مطابق عدالتی کارروائی نہیں ہو رہی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کا پوائنٹ کیا ہے؟ کون سا تقاضا پورا نہیں کیا گیا؟
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا کردی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پہلے نوٹس ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں دائر درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سائفر ٹرائل سے متعلق تمام ضروری دستاویزات جمع کرائے جائیں۔

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- a day ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- a day ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 18 hours ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- a day ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- a day ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 2 hours ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 hours ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 hours ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- a day ago

