Advertisement
پاکستان

پنجاب حکومت نے انتخابات کیلئے پاک فوج کی خدمات طلب کر لیں

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈھائی لاکھ  فوجی جوانوں کی ضرورت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 30th 2023, 3:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت نے انتخابات کیلئے پاک فوج  کی خدمات طلب کر لیں

لاہور : نگران پنجاب حکومت نے عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کی خدمات طلب کرلی ہیں۔ 


تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈھائی لاکھ  فوجی جوانوں کی ضرورت ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کیلئے جو تعاون مانگے گا اسے فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement