Advertisement

اسرائیلی فوج کی بمباری سے  مسجد اقصیٰ کے امام شیخ یوسف شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 451 ہوگئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 4:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کی  بمباری سے  مسجد اقصیٰ کے  امام شیخ یوسف شہید

مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے  مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی طیاروں نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں شیخ یوسف کے گھر کو  نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں شیخ یوسف کے اہلخانہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہےکہ اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی، زمینی اور بحری حملے جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی شہیدکر دیےگئے۔

7 اکتوبر سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 451 ہوگئی ہے۔

Advertisement