اے این ایف نے 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کےخاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتارکر لیا
ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے میاں بیوی چار بچوں سمیت گرفتارکیے گئے


راولپنڈی: اے این ایف نےمنشیات سمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کےخاتون سمیت تین ملزمان گرفتارکر لیے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمدکی ۔جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمدکی گئی۔
قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔پشین سے 510 کلو چرس برآمدکی گئی۔چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی سے 335.6 کلو چرس برآمدکی گئی۔مورگاہ بارڈد، خیبر سے چار مختلف کاروائیوں میں 68.4 کلو چرس برآمدکی گئی۔پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمدکی گئی۔
چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمدکی گئی۔ایک اور کارروائی میں خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔
ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے میاں بیوی چار بچوں سمیت گرفتارکیے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- ایک دن قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 2 دن قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 2 دن قبل
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- ایک دن قبل

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 9 گھنٹے قبل
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 9 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 2 دن قبل






