Advertisement

اسرائیلی آباد کاروں کا بڑھتا ہوا تشدد، 2023 مغربی کنارے میں فلسطینیوں کےلئے بدترین سال

2023 میں مغربی کنارے میں 520 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، فلسطینی وزارت صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 7:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی آباد کاروں کا بڑھتا ہوا تشدد، 2023 مغربی کنارے میں  فلسطینیوں کےلئے بدترین سال

 فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 2023 میں مغربی کنارے میں 520 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جس نے اسے آباد کاروں کے حملوں کے حوالے سے پرتشدد ترین سال بنا دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کے ایک گروپ یش دین نے کہا کہ مغربی کنارے کے متعدد حملے اسرائیلی آباد کاروں کے ایک بڑے گروپ کی طرف سے کیے گئے جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد تشدد میں اضافہ ہوا۔ اسرائیلی آباد کاروں نے 2023 میں مقبوضہ مغربی کنارے میں درجنوں گھروں کو نذر آتش بھی  کر دیا۔

گذشتہ سال آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 10 فلسطینی جاں بحق ہوئے اور درجنوں گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، واقعات کی تعداد اور ان کی شدت دونوں میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے تشدد کے حوالے سے 2023 پرتشدد ترین سال تھا۔

مغربی کنارہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے اور اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے حماس کے حکمرانوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار آباد کار مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کے درمیان بستیوں میں رہتے ہیں جنہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔

مغربی کنارے میں تشدد کی لہر کو روکنے کے لیے دباؤ بڑھاتے ہوئے گذشتہ ماہ امریکہ نے کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کو ویزا نہیں دے گا۔

Advertisement
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • a day ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • a day ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • a day ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • a day ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 2 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 7 hours ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 days ago
Advertisement