Advertisement

جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کو سرعام گردن میں چھرا گھونپ دیا گیا

خون زیادہ نکل جانے کا خطرہ ہے لیکن زخم جان لیوا نہیں ہے، حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 7:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کو سرعام گردن میں چھرا گھونپ دیا گیا

جنوبی کوریا کی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جائی میونگ کو منگل کو جنوبی شہر بوسان کے دورے کے دوران گردن میں چھرا گھونپ کر زخمی کر دیا گیا، انہیں علاج کے لیے یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق خون زیادہ نکل جانے کا خطرہ ہے لیکن زخم جان لیوا نہیں ہے۔

لی جے میونگ بوسان کے ایک مجوزہ ہوائی اڈے کے دورے پر تھے، اس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک نامعلوم شخص نے ان کی گردن کے بائیں جانب چاقو سے حملہ کیا۔ حملہ آور میونگ سے آٹو گراف لینے کے بہانے ان کے قریب پہنچ گیا تھا اور اچانک چھلانگ لگائی اور میونگ کی گردن پر بائیں جانب چھرا گھونپ دیا۔ یونہاپ کے مطابق حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ میونگ کو "گردن پر ایک سینٹی میٹر کا زخم آیا ہے۔ لی میونگ اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ہیں اور 2022 کے صدارتی انتخابات میں قوم پرست رہنما یون سے بہت معمولی فرق سے ہار گئے تھے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب جنوبی کوریا کے پارلیمانی انتخابات چند ماہ بعد ہونے والے ہیں۔ امید ہے کہ ملک میں اپریل میں عام انتخابات ہوں گے۔

جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر یون سک یول نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور میونگ کو اپنی مکمل حمایت کی پیش کش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے، یون نے اس بات پرزور دیا کہ ہمارے معاشرے میں کسی بھی حالت میں اس قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 12 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

  • 11 گھنٹے قبل
پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

  • 10 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

  • 9 گھنٹے قبل
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • ایک دن قبل
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

  • 13 گھنٹے قبل
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • ایک دن قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

  • 9 گھنٹے قبل
بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement