Advertisement
تجارت

ملک کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصد کی کمی ریکارڈ

مالی سال کے پہلے نصف میں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 16 فیصد کی کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 9:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال کے پہلے نصف میں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 16 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 11.14 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک کاتجارتی خسارہ 16.96 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جولائی سے لیکردسمبر2023 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 14.98 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 14.24 ارب ڈالرتھا

 

دسمبر2023 میں ملکی برآمدات کاحجم 2.81 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جودسمبر2022 کے مقابلہ میں 22 فیصدزیادہ ہے۔ دسمبر2022 میں پاکستان کی برآمدات کاحجم 2.301 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ نومبرمیں ملکی برآمدات سے 2.57 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا جودسمبرمیں 2.81 ارب ڈالرہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں پاکستان کی درآمدات کاحجم 26.12 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 31.20 ارب ڈالرتھا، دسمبر2023 میں درآمدات پر4.51 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجودسمبر2022 کے 5.14 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 12 فیصدکم ہے، نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں ملکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے

Advertisement
Advertisement