Advertisement
تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600  روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ہو گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 11:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600  روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونےکا بھاؤ  ایک  ہزار  372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونےکا بھاؤ  12 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 94 ڈالر فی اونس ہے۔

Advertisement
Advertisement