کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے چاہے انڈر19 ٹیم سے لڑنا پڑے ،انکو کھلا گراؤنڈ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان کا کہنا ہے کہ انشااللہ 8 فروری کو جیت صرف تحریک انصاف کی ہوگی - ہم عدلیہ سے امید کرتے ہیں بروقت الیکشن کروائے جائیں گے اگر ایک پارٹی کو الیکشن سے نکالا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے چاہے انڈر19 ٹیم سے لڑنا پڑے ،انکو کھلا گراؤنڈ نہیں دیں گے ۔ لیول پلینگ فیلڈ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دے چکے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں ہوگا، ”بلا“نہ ملا تو کسی بھی کامن نشان پرالیکشن لڑیں گے۔ عمران خان سے ٹکٹوں کے معاملہ پر ابتدائی مشاورت ہوئی ہے۔دو دن کی مشاورت کے بعد پراسس مکمل ہو جائے گا اور ٹکٹ فائنل کرلیں گے ۔الیکشن اہم پراسس ہے فری فیئر پراسس میں جماعتوں کی شمولیت ضروری ہے ۔
انشااللہ 8فروری کو جیت صرف تحریک انصاف کی ہوگی - ہم عدلیہ سے امید کرتے ہیں بروقت الیکشن کروائے جائیں گے اگر ایک پارٹی کو الیکشن سے نکالا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی @BarristerGohar
— PTI (@PTIofficial) January 2, 2024
pic.twitter.com/ieWzO4PfrH
بیرسٹرگوہر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے زیادہ تر امیدوروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔8فروری کو ہمارے مخالفین کو شکست اور جیت پی ٹی آئی کی ہو گی، سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی کہ الیکشن 8فروری کو ہوں گے ۔عدلیہ سے درخواست ہے کہ آپ ہی کا رول ہے ایک پارٹی کو سنگل آؤٹ کرکےنکالا جائے گا تو جمہوریت کا نقصان ہو گا معیشت ڈوب جائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کاکہنا تھا کہ پارٹی کیخلاف پریس کانفرنس کرنیوالوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔ مولانافضل الرحمان کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ ان کی ذاتی رائے ہی ۔جے یو آئی خیبرپختونخو اور بلوچستان تک محدود ہے ان کی سیٹیں پنجاب اور سندھ میں نہیں۔ہمارا کوئی موقف نہیں کہ الیکشن کسی صورت ملتوی ہوں،دعا ہے الیکشن خوش اسلوبی سے ہوں،پرامن ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان ہمارے پاس 70فیصد عوام کی حمایت ہے ،جو حکومت ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں بن کر اتی ہے وہ کیسے ڈیلیور کر سکتی ہے۔ہارس ٹریڈنگ سے بنی حکومت کبھی بھی ملک ہو استحکام نہیں دے سکتی ۔ ایسی صورت حال میں الیکشن تو ہو جائیں گے لیکن بعد میں کیا ہو گا۔
بیرسٹر گوہر خان ہماری درخواست ہے کہ ہمیں کامن انتخابی نشان دے دیں۔ہمارے سارے امیدوار ازاد نہیں ہونے چاہیئں۔نگران سیٹ اپ سے کوئی مطمئن نہیں ہے۔

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 days ago
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 days ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 days ago
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 days ago

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 days ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 14 hours ago

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 days ago


