Advertisement
پاکستان

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 3rd 2024, 12:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

حلقہ این اے 132 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپیل شاہد اورکزٸی کی جانب سے داٸر کی گٸی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر ماٸنڈ ہیں، شہباز شریف نے ہی ورکرز کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا، قانون کے مطابق انھیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، ٹریبونل تجویز کنندہ اور تاٸید کنندہ کے ووٹ منسوخ کرنے کا حکم دے۔

Advertisement