Advertisement

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،کینیڈا نے سٹارٹ اپ ویزا کا اعلان کر دیا

اسٹارٹ اپ ویزا عام ورک پرمٹ ویزا سے مختلف ہے، جس کا مقصد کاروباری افراد اور انٹرپرینیورز کو کینیڈا کی طرف مائل کرنا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 3rd 2024, 1:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،کینیڈا نے سٹارٹ اپ ویزا کا اعلان کر دیا

ہر سال ہزاروں لوگ بھارت اور پاکستان سے روزگار کی بہتر مواقع کے لیے امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک کی طرف رخ کرتے ہیں۔

 برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کینیڈا نے آخرکار اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

گر آپ کینیڈا کا ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ایک ٹیکنالوجی سے متعلق بزنس آئیڈیا ہونا چاہیے جو کینیڈا کی مارکیٹ کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں کینیڈا نے آخرکار اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹارٹ اپ ویزا عام ورک پرمٹ ویزا سے مختلف ہے، جس کا مقصد کاروباری افراد اور انٹرپرینیورز کو کینیڈا کی طرف مائل کرنا ہے۔

اس بزنس آئیڈیا کی بدولت آپ اسٹارٹ اپ ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے اور کینیڈا آپ کا خیر مقدم کرے گا۔

Advertisement