پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بناکر آؤٹ
ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے


سڈنی: پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، آسٹریلوی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنالئے۔ پاکستان کی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 88، عامر جمال 82، آغا سلمان 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان پیٹ کمنزنے 5 اور مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزلیووڈ، نیتھن لیون اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ سڈنی کرکٹ گرائونڈ سڈنی میں کھیلے جانے والے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا، اننگ کا آغاز کرنے کیلئے آنے والے دونوں ہی بیٹر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق کو مچل سٹارک جبکہ صائم ایوب کو جوش ہیزلیووڈ نے آئوٹ کیا۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 39 رنز پر گری جب بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کو پیٹ کمنز نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے وہ 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 35 رنز بناکر مچل مارش کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان اور آغا سلمان نے پارٹنرشپ قائم کی اور سکور بڑھانے کا سلسہ جاری رکھا، اس دوران محمد رضوان نے 74 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔دونوں بیٹرز کی ذمے دارانہ پارٹنرشپ سے ٹیم کا سکور 190 رنز تک جا پہنچا جس کے بعد محمد رضوان 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago
