ہم برکس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ترجمان


بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ برکس کی توسیع اس کے روشن مستقبل کو ظاہر کرتی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایران اور ایتھوپیا یکم جنوری کو باضابطہ طور پر برکس کے رکن بن گئے جس کے بعد تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد پانچ سے بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو برکس کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ برکس تعاون کے طریقہ کار نے ہم آہنگی اور اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے اور بین الاقوامی معاملات میں بہتری کے لیے ایک مثبت اور مستحکم قوت بن گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ متعلقہ ممالک کی درخواست پر برکس کی رکنیت اضافہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ خواہش کو پورا کرتا ہے اور یہ کثیر قطبی کی جانب عالمی رجحان کی پیروی میں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم برکس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ برکس تعاون میں نئے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ پیر کو مصر، ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ایتھوپیا بھی برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم برکس کے باضابطہ رکن بن گئے۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 21 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- ایک دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 20 گھنٹے قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- ایک دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 3 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- ایک دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 3 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- ایک دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 3 دن قبل
