مالی سال 22-2021 میں ادارے نے 1300 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں


اسلام آباد: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ(سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈز کے اجرا سے جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 950 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف عبور کر لیا ہے۔
سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ ادارے نے یکم جولائی سے 31 دسمبر 2023 تک کی مدت میں نئے بانڈ کے اجرا سے مجموعی طور پر 1.6 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 22-2021 میں ادارے نے 1300 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے لئے سی ڈی این ایس نے بچتوں کے حوالے سے پر جوش اہداف مقرر کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بچتوں کے فروغ کےلئے اختراعی طریقہ اختیار کیا گیا ہے ۔ سی ڈی این ایس نے اے ٹی ایم کی سہولت بھی فراہم کی ہے جس سے صارفین کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچتوں کے فروغ کےلئے اسلامی مالیاتی مصنوعات بھی متعارف کرائی گئی ہے اور جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں اسلامی مالیاتی مصنوعات کی ذریعے 50 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی گئی ہیں، جاری مالی سال کے پہلے سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت 75 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت 60 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 3 days ago
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 2 days ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 2 days ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 3 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 days ago

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 3 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 2 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 3 days ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 days ago






