جاپان ایئر لائنز کے مسافر طیارے کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع،مزید 100 پروازیں منسوخ ہونے کا امکان
کوسٹ گارڈ کے طیارے کی پرواز اور وائس ریکارڈرز کو ریکور کر لیا ہے


ٹوکیو: جاپان کے ٹرانسپورٹ حکام نے ہانیڈا ہوائی اڈے پر جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے اور جاپان ایئر لائنزکے مسافر طیارے کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دیں، جس کے باعث 226پروازیں منسوخ ہوئیں اور 40 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔
شنہوا کے مطابق جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ، ہوائی جہازوں، ٹرینوں اور بحری جہازوں کے سنگین حادثات کی تحقیقات کے لیے حکومت سے منسلک ایجنسی نے دن کے وقت طیارے کے ملبے کا معائنہ کیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ کا بھی معائنہ کیا۔
حفاظتی بورڈ نے اطلاع دی کہ انہوں نے کوسٹ گارڈ کے طیارے کی پرواز اور وائس ریکارڈرز کو ریکور کر لیا ہے اور وہ ابھی بھی جے اے ایل طیارے کی تلاش کر رہے ہیں، جس نے ہوکائیڈو پریفیکچر کے نیو چٹوز ہوائی اڈے سے پرواز کی تھی۔
این ایچ اے نے جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ہانیڈا ایئر ٹریفک کنٹرولر نے حادثے سے قبل مسافر طیارے کو رن وے پر اترنے کی اجازت دی اور کوسٹ گارڈ کے طیارے کو رن وے سے دوررہنے کا حکم دیا تھا۔بدھ کو 3 رن وے دوبارہ کھولے جانے کے باوجود اب بھی تقریباً 100 پروازوں کےمنسوخ ہونے کا امکان ہے، جس سے19 ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 3 دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 3 دن قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 3 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 2 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 2 دن قبل
