Advertisement
پاکستان

الیکشن لڑوں گی اور ن لیگ والوں کو دوبارہ ہراؤں گی، رہنما پی ٹی آئی

زرتاج گل ضمانت کےلئے پشاور ہائی کورٹ میں موجود جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت پہنچ گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 12:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن لڑوں گی اور ن لیگ والوں کو دوبارہ ہراؤں گی، رہنما پی ٹی آئی

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کیلئے موجود، جب کہ پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود اور زرتاج گل نے عدالت سے باہر آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت ضمانت دے پھر باہر جاؤں گی۔پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس میں لیڈران  اور ورکرز دونوں قربانی دے رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھاکہ پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہو یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں الیکشن کمیشن کا عملہ یرغمال بنایا گیا تھا، ڈیرہ غازی خان میں جتنا کام میں نے کیا کسی اور نے نہیں کیا۔ پی ٹی آئی پر مشکل وقت چل رہا ہے اور انشاء اللہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میں آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں، پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہے۔ مجھے ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے،  کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے، جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤنگی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نہیں گھبرائی تو ووٹرز بھی نہ گھبرائیں۔ ہم نے عمران خان کی طرح بہادر بننا ہے، تاریخ بہادروں کو یاد رکھتی ہے۔خواتین پولیس اہلکاربار روم پہنچ گئیں اور زرتاج گل کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم انصاف لائرزفورم نے خواتین پولیس اہلکاروں کو بارروم سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر اور عمر ایوب سمیت 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنےکا حکم دیا ہے۔

عدالت نے جن 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا ہے ان میں مرادسعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور زرتاج گل بھی شامل ہیں۔

Advertisement