شہباز شریف سیاسی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، ذرائع


فیض آباد دھرنا کے سلسلے میں قائم کمیشن کی تحقیقات جاری ہیں، سابق وزیراعظم شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف آج فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 3 جنوری کو طلب کر رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف وکیل کے ذریعے اپنا بیان کمیشن کو بھجوائیں گے، سیاسی مضروفیات کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ فیض آباد دھرنا کے وقت شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے، تحقیقات کی رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر فیض آباد دھرنا کی تحقیقات کے لیے قائم سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں کمیشن کی تحقیقات جاری ہے۔
شہبازشریف کو بطور وزیراعلی پنجاب کمیشن نے بلا رکھا تھا، وزارت قانون میں کمیشن اپنی کارروائی مکمل کر رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر وزارت قانون کے نوٹیفکیشن پر کمیشن تشکیل پایا تھا، کمیشن نے ابھی تک متعدد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔
فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت بیورو کریسی اور پولیس افسروں کے بیان بھی ریکارڈ کیے ہیں۔

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 3 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 2 دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 2 دن قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- ایک دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- ایک دن قبل
