Advertisement
علاقائی

اسلام آباد آبپارہ مارکیٹ میں اچانک آتشزدگی

فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا جب کہ کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 12:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد  آبپارہ مارکیٹ میں اچانک آتشزدگی

 

اسلام آباد : اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں اور گفٹ شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق  آگ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگی جو تیزی سے پھیلی اور پانچ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث دکانوں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا جب کہ کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، پولیس و دیگر ریسکیو ادارے آگ امدادی کاروائیاں کر رہے ہیں تاہم کسی بڑے نقصان کی توقع نہیں ہے ۔

Advertisement