Advertisement

غزہ کو فلسطین سے کو ئی علیحدہ نہیں کر سکتا ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے حوالے سے دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 12:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ کو فلسطین سے کو ئی علیحدہ نہیں کر سکتا ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے حوالے سے دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی ۔ 

میتھیو ملر نے کہا امریکہ اسرائیلی وزراء کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے، اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہتے ہیں حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے جب کہ کوئی بھی دہشت گرد گروپ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہے ۔ 

خیال رہے کہ صیہونی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کو مزید تیز کرتے ہوئے مختلف رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کی۔

بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ جنوبی غزہ میں خان یونس میں العمل اسپتال پر اسرائیلی حملے میں  پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔

Advertisement