Advertisement

غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی وزرا کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، نیدرلینڈز

نیدرلینڈ زغزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی یا فلسطینی سرزمین کو کم کرنے کے کسی بھی مطالبے کو مسترد کرتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 2:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی وزرا کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، نیدرلینڈز

ایمسٹرڈم: نیدرلینڈز نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی وزرا کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے حوالے سے اسرائیلی وزرا بیزلیل سموٹریچ اور بین گویر کے حالیہ بیانات “غیر ذمہ دارانہ” ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیدرلینڈ زغزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی یا فلسطینی سرزمین کو کم کرنے کے کسی بھی مطالبے کو مسترد کرتا ہے۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون بھی مذکورہ اسرائیلی وزرا کے بیانات پر تشویش کااظہار کر چکے ہیں۔

Advertisement