Advertisement

جنوبی کوریا،متعدد گاڑیوں میں تصادم ، 14افراد زخمی

سیئول سے تقریباً 110 کلومیٹر جنوب میں واقع سی جونگ شہر کے ایک پل پر تقریباً 30 گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکرا گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 7:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی کوریا،متعدد گاڑیوں میں تصادم ، 14افراد زخمی

سیئول: جنوبی کوریا میں متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔

چینی خبررساں ادارے شنہواکے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ سیئول سے تقریباً 110 کلومیٹر جنوب میں واقع سی جونگ شہر کے ایک پل پر تقریباً 30 گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 ڈرائیوروں کو معمولی زخم آئے جنہیں ہسپتال سے مرہم پٹی کےبعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ دوسرے واقع میں صبح 6:27 بجے سی جونگ میں ہی ایک پل پر 8 گاڑیاں آپس میں ٹکر ا گئیں جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

Advertisement