Advertisement

ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں ، محمد یوسف

سابق کرکٹرز کی نئے کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، ہیڈ کوچ انڈر 19 ٹیم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 8:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں ، محمد یوسف

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں، ہمیں کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، انڈر 19 کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھلینے جا رہی ہے۔ انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہماری کوشش ہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔

مزید کہا کہ امید ہے ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھیلے گی، سخت سردی کے باوجود کھلاڑیوں نے اچھی تیاری کی۔ کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہیے، جنوبی افریقہ میں اچھی بیٹنگ وکٹیں ہوتی ہیں۔وکٹیں کیسی بنیں گی وہاں جا کر پتا چلے گا، میچ کے دوران کھلاڑیوں کو ایگریشن دکھانے کا کہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ کا ذمہ دار کھلاڑی خود ہوتے ہیں، کوچ نہیں، ہم ٹی 20 کرکٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری ٹیم نیچے چلی گئی۔ ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں، ہمیں کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ اصل مقصد پاکستان کی ٹیم کے لیے کھلاڑی تیار کرنا ہے، ٹیم کو تمام سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں، یو اے ای کے خلاف ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔

Advertisement