پی ایم ایل این کا کوئی امیدوار اپنے حلقے میں جانے کے لائق نہیں،انہوں نے 20ماہ میں ملک کا حشرنشر کر دیا گیا، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بلے کا نشان ملے یا نہ ملے، پی ٹی آئی ایک ہی نشان پر الیکشن لڑے گی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قوم کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، کل سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا رویہ دنیا کے سامنے رکھا۔یہ لوگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کیلئے سہولت کاری کررہا ہے۔تیزی سے ہونے والی ڈوپلمنٹ کا تماشا قوم دیکھ رہی ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو گرفتار کیا گیا،الیکشن ٹریبونلز کی اپیلوں کی تیاری میں مصروف تھا،یہ سارے ملکر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے،بلے کا نشان ملے یا نہ ملے،پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی،ہم نے اپنی منصوبہ بندی کر رکھی ہے،نیا پراسیکیوٹرامجد پرویز کو کھڑا کر دیا گیا،وہ نواز شریف کے وکیل میں بھی ہیں،وہ آج وارد ہو گئے،نئے پراسیکیوٹر امجد پرویز نے سات دن،دس دن کا وقت مانگا،میرے اصرار اور شدید مخالفت کے باوجود سماعت 6جنوری تک ملتوی کی گئی،ہم نے کہا رکھتے نہیں تو خارج توکر دیں۔
بلے کا نشان نہیں ملا تو۔۔۔؟ خان نے پیغام بھیج دیا!
— GNN (@gnnhdofficial) January 4, 2024
لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اہم گفتگو! pic.twitter.com/kXqR3BAr2P
انہوں نے کہا کہالقادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں کوئی شواہد نہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کیس سے بانی پی ٹی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں۔ اس سے عوام کے غم وغصہ میں اضافہ ہو رہا ہے,بلے کا انتخابی نشان نظر ثانی میں واپس لے لیا گیا،ہمارے 7سو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،آگ کے سمندر سے گزر کر کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے,سپریم کورٹ میں جو ہم نے بیام کیا وہ بھی قوم نے دیکھا،الیکشن کمیشن کا مکروہ چہرہ سامنے رکھا.
لطیف کھوسہ نے کہا کہ گراف گھڑی کی قیمت کا تعین پہلے سے چلے آنے والے اپریزر نے کی،عدالت سے استدعا کی کہ کیوں صرف بانی چیئرمین پر قانون کا اطلاق کرکے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے،عوامی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں خائف ہیں،لندن والے ظل سبحانی کی سزائئں ایک ایک کرکے ختم کیں جیسے عدالتیں انکی چشم براہ تھیں،پی ایم ایل این کا کوئی امیدوار اپنے حلقے میں جانے کے لائق نہیں،انہوں نے 20ماہ میں ملک کا حشرنشر کر دیا گیا۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ اب قوم ملک کو تین مرتبہ لوٹنے والوں کو موقع نہیں دے گی،اب عوام انکا جھانسہ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں،انشاءاللہ کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں گے،شواہد کو دیکھنا انھوں نے گوارا نہیں کیا،جب آپ نے حکم دیا کہ لیول پلینگ فیلڈ دیں،الیکشن کمیشن اپنے ایکٹ کی شق 85 ,186 اور 187کے تحت آئی جی کو سزا دے سکتی ہے،انھیں تبدیل کر سکتے ہیں،عدالتوں پر ذمہ داری ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کو یقینی بنائیں۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 5 گھنٹے قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- ایک دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 2 گھنٹے قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- ایک دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- ایک دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- ایک دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 3 گھنٹے قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 2 گھنٹے قبل



