سابق کرکٹرز کی نئے کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، ہیڈ کوچ انڈر 19 ٹیم
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں، ہمیں کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، انڈر 19 کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھلینے جا رہی ہے۔ انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہماری کوشش ہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔
مزید کہا کہ امید ہے ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھیلے گی، سخت سردی کے باوجود کھلاڑیوں نے اچھی تیاری کی۔ کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہیے، جنوبی افریقہ میں اچھی بیٹنگ وکٹیں ہوتی ہیں۔وکٹیں کیسی بنیں گی وہاں جا کر پتا چلے گا، میچ کے دوران کھلاڑیوں کو ایگریشن دکھانے کا کہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ کا ذمہ دار کھلاڑی خود ہوتے ہیں، کوچ نہیں، ہم ٹی 20 کرکٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری ٹیم نیچے چلی گئی۔ ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں، ہمیں کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ اصل مقصد پاکستان کی ٹیم کے لیے کھلاڑی تیار کرنا ہے، ٹیم کو تمام سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں، یو اے ای کے خلاف ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر وے متعدد مقامات سے بند
- 3 گھنٹے قبل
پی سی بی نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا
- 2 گھنٹے قبل
قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل
- 12 گھنٹے قبل
لکی مروت: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا ءکرلیا، 8بازیاب
- 3 گھنٹے قبل
ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں، جسٹس جمال مندوخیل
- ایک گھنٹہ قبل
پی آئی اے کی ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
- 9 منٹ قبل
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
- 12 گھنٹے قبل
پوپ فرانسس کی اسرائیل پر سخت تنقید، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل
سعودیہ، یو اے ای اور چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانی بے دخل
- 3 گھنٹے قبل
ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے گرفتار 153 کارکنان کی ضمانت منظور ، 24 کی مسترد
- 2 گھنٹے قبل
2025 میں پولیوکا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 70 ہو گئی
- 3 گھنٹے قبل