Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کی اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری

صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 9:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت  کی  اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور چیئرمین اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل تقرری کی منظوری دی ہے۔ جسٹس بابر ستار اور سردار اعجاز اسحاق خان اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔

 

صدر مملکت نے تشکیل نو کی منظوری اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل ایکٹ 2016 کے سیکشن 3 کے تحت دی ہے۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔

Advertisement