Advertisement

اوآئی سی کی ایران میں دہشت گرد انہ حملے کی مذمت

او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اس المناک واقعے میں ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کی تجدید کرتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 5th 2024, 1:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوآئی سی کی ایران میں دہشت گرد انہ حملے کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے ایرانی حکومت کے نام ایک پیغام میں کرمان بم دھماکوں میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اس المناک واقعے میں ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کی تجدید کرتی ہے۔

 

Advertisement