پاکستان
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور پشاور پانچ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور آٹھ کراچی سولہ کوئٹہ دو مظفر آباد تین گلگت منفی تین اور مری ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہے
اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور پشاور پانچ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور آٹھ کراچی سولہ کوئٹہ دو مظفر آباد تین گلگت منفی تین اور مری ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مطلع ابر آلود اورموسم شدید سرد اور شدیددھند چھائی رہنے کاامکان ہے۔
تفریح
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
ٹک ٹاکر کو غیر قانونی شیر کا بچہ تحفےمیں لینے پر گرفتار کیا،محکمہ وائلڈ لائف
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتارکرلیاگیا۔
ٹک ٹاکر رجب بٹ کو اپنی شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا،رجب بٹ کو لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ ان کے گھر پارک ویو چھاپہ مارا اور ان کو حراست میں لیا، چھاپے کے دوران رجب بٹ سے غیرقانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کوگرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رجب بٹ اپنی شادی پر بے تحاشا پیسہ خرچ کرنے اور مہمانوں پر ڈالر لٹانے کی وجہ سے بھی خبروں میں تھے۔
پاکستان
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب
عوام کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کی جعلی سرگرمیاں پاک فوج کو مورد الزام ٹھہرانے اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ہجیرہ آزاد کشمیر میں بھارتی حملے کا پروپیگنڈہ ایک سوچی سمجھی سوشل میڈیا ہائبرڈ وار کا حصہ ہے۔
ایسا کوئی واقعہ نہ پہلے ہوا تھا اور نہ اب ہوا ہے۔ یہ ہندوستانی ایجنڈے پہ عمل پیرا کچھ عناصر ہیں، جو کبھی کہتے ہیں آزاد کشمیر میں پاکستان کی فوج کیوں ہے۔؟ اور کبھی یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہندوستانی حملہ ہوا تو پاکستان کی فوج کیوں نہیں تھی۔
را کی پالیسی کے مطابق ان کا ہدف آزاد کشمیر میں پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلا کر عوام اور پاک فوج میں دوریاں پیدا کرنا ہے۔ یاد رہے بنگلہ دیش میں تبدیلی کے بعد ہندوستان اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور اپنے پروردہ ایجنٹوں کے ذریعے اب آزاد کشمیر میں بلوچستان طرز کی بے چینی پھیلانا چاہتا ہے۔
لیکن آزاد کشمیر کے عوام کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہندوستان آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کر کہ دیکھ چکا ہے، اور اس کا جو حشر ہوا، وہ "ابھینندن فلم" بھی ابھی تک تازہ ہے۔
پاک فوج کے خلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ
جے کے ایل ایف نے اپنے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور جھوٹا واقعہ پیش کیا ہے۔
پڑوسی گھروں میں داخل ہونے کے لئے کسی بھی ہندوستانی فوجی نے ایل او سی عبور نہیں کی تھی۔
آس پاس کی اپنی چوکیاں محتاط انداز میں علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آس پاس کے ماحول کا مؤثر انداز میں مشاہدہ کر رہی ہیں۔
25 بھارتی فوجیوں کی سرحد پار کرنا کچھ لوگوں کا ذاتی ایجنڈا ہے۔
وہ علاقے میں درختوں کی کٹائی کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے پہلے مقامی کمانڈر انکار کرتے تھے۔
عوام کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کی جعلی سرگرمیاں پاک فوج کو مورد الزام ٹھہرانے اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
کھیل
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور صرف 67 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
علاقائی ایک دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
تفریح 2 دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
کھیل 8 گھنٹے پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں