Advertisement

وکٹوریہ آزارینکابرسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پہلا ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 5th 2024, 2:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وکٹوریہ آزارینکابرسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

برسبین: بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

34سالہ وکٹوریہ آزارینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں لٹویا کی حریف کھلاڑی جیلینا اوسٹاپنکو کو شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لٹویا کی حریف کھلاڑی اوسٹا پنکوکو 3-6 ،6-3اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Advertisement