Advertisement

گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی،ڈاکٹر ندیم جان

10 سے 11 جنوری کو وفاقی دارالحکومت میں گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ منعقد ہو رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 5th 2024, 9:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی،ڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہےکہ پاکستان میں منعقد ہونے والی آئندہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔

جمعرات کو نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس متعلقہ شعبے کے بین الاقوامی اور قومی ماہرین کو جمع کر کے ایک محفوظ دنیا کے لیے مہارت اور علم کے تبادلے کے ذریعے سیکھنے کا بہترین موقع ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 سے 11 جنوری کو وفاقی دارالحکومت میں گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ منعقد ہو رہی ہے۔

کانفرنس کے سٹریٹجک مقاصد عالمی رہنماؤں کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لئے وبائی امراض کی تیاری کے لیے مالیاتی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور رکن ممالک اور سربراہی اجلاس کے موضوعاتی شعبوں میں ماہرین کے ساتھ علم اور بھرپور تجربہ کا باہمی تبادلہ، ویکسین ایکویٹی، پیٹنٹ ڈی ریگولیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مرکوز ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کانفرنس بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ عالمی اور علاقائی شراکت داری کو تقویت دے گی تاکہ صحت کے تحفظ کی اپنی ترجیحات کو عالمی اور علاقائی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے اور تکنیکی مدد کے ذریعے اس کی بنیادی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب پانچ سالہ ہیلتھ سیکیورٹی پلان28 -2024 کے لیے پائیدار ڈومیسٹک فنڈنگ کے علاوہ پورے خطے اور دنیا بھر میں صحت کی سلامتی کے لیے مشترکہ کام کرنے اور پول فنڈنگ کے مواقع تلاش کرے گی۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ میں دنیا بھر سے صحت کے اعلیٰ ماہرین شرکت کریں گے۔

Advertisement
پاکستان  فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم

پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم

  • 10 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی  کا  ن لیگ  کیخلاف  پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

  • 12 گھنٹے قبل
اسمگلنگ کے خلاف  حکومتی کریک ڈاؤن جاری

اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری

  • 12 گھنٹے قبل
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا

عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا

  • 10 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں

وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں

  • 10 گھنٹے قبل
کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے

کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے

  • 6 گھنٹے قبل
 اسٹیٹ بینک  نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

 اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

  • 6 گھنٹے قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا 
 بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب

نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب

  • 12 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق

  • 11 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

  • 12 گھنٹے قبل
صومالین  سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات

صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات

  • 10 گھنٹے قبل
 قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل

 قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement