Advertisement
ٹیکنالوجی

مشہور شخصیات نے ایکس کیوں چھوڑا؟تہلکہ خیز انکشافات

ایکس کےمقابلےمیں بلوسکائی، صارفین کو اپنے سوشل میڈیا تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 19th 2024, 2:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشہور شخصیات نے ایکس کیوں چھوڑا؟تہلکہ خیز انکشافات

 

’ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کےبعد ایک ہفتے کے دوران تقریباً 10 لاکھ صارفین نے بلوسکائی پراکاؤنٹ بنایا ہے ۔ لیکن یہ ہےکیا؟

بلوسکائی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہےجہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تقریباً اسی طرح بات چیت کرسکتے ہیں جیسے وہ ایکس پر کرتے ہیں، جب کہ پوسٹس شیئر کرنا،جواب دینا اور ایک عمودی یوزرانٹرفیس پر پیغامات بھیجنا بھی اس میں شامل ہے۔

یہ شاید حیران کن نہیں ہےکہ یہ پلیٹ فارم ٹوئٹر، جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، سے ہی نکلا،جب اس کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے 2019 میں اعلان کیاکہ ان کی کمپنی ڈیویلپرز کو ’سوشل میڈیا کے لیےکھلا اورغیرمركزی معیار‘ تخلیق کرنے کے لیے فنڈ فراہم کرےگی۔

بلوسکائی کو باضابطہ طورپر 2021 میں ایک آزاد پلیٹ فارم کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اوراب یہ ان لوگوں میں مقبول ہو رہا ہے، جو ایکس پر نہیں رہناچاہتے۔

بلوسکائی، ایکس سےکیسےمختلف ہے؟


ایکس کےمقابلےمیں بلوسکائی، صارفین کو اپنے سوشل میڈیا تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔


اس میں آپ کو اختیار حاصل ہوگا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق مواد کے لیے الگورتھم منتخب کر سکتےہیں، جو آپ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے اور اپنی مرضی کےمطابق فیڈ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر باہمی فالوورزکے لیے فیڈ، بلی کی تصاویر کے لیےفیڈ یاآپ کی خصوصی دلچسپی کے لیے کوئی فیڈ۔

30 اگست، 2024 کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایکس (ٹوئٹر) کی السٹریشن نظر آ رہی ہے (اے ایف پی)

اس پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد روایتی ماسٹر الگورتھم کو تبدیل کرنا ہے، جسے ایک ہی کمپنی کنٹرول کرتی ہے، جس کے ساتھ ایک کھلا اور متنوع مارکیٹ پلیس الگورتھم بھی شامل ہو۔‘

ایکس کی ویری فکیشن (تصدیق) کے فیچر پر بھی بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی،کیونکہ اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ آپ ایک بلیو ٹِک خرید سکیں، جو پہلےکسی مستند اکاؤنٹ کی نشانی ہوتا تھا۔

بلوسکائی صارفین کو ڈومینز(ویب سائٹ ایڈریس) کو اپنے ہینڈل کے طور پر رکھنے کی اجازت دیتا ہے،جو اس کا اندازہ ہے کہ صحافیوں، کھلاڑیوں اور عوامی شخصیات کے لیے تصدیق کے آلے کے طور پر کام کرسکتا ہے،جن کے ہینڈل میں کمپنی کی ویب سائٹ شامل ہے۔


ایک طرف ایکس صارف کے تجربےکو ڈی ریگولیٹ کرتا نظر آتا ہے، حال ہی میں اس نے بلاک فنکشن میں تبدیلی کرتے ہوئے صارفین کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ ان پبلک اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھ سکیں، جنہوں نے انہیں بلاک کررکھا ہے، وہیں دوسری جانب بلوسکائی اپنے ’اینٹی ٹاکسیسٹی‘ فیچرز کو فخر کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

 

ان میں صارفین کو بااختیار بنانا شامل ہےکہ وہ اپنی اصل پوسٹ کو کسی اور کے الفاظ (quote) پر مشتمل پوسٹ سےالگ کریں اور ناپسندیدہ بات چیت کو روکیں۔

لوگ بلوسکائی پر کیوں اکاؤنٹ بنا رہےہیں؟

اگر ایلون مسک کی جانب سے ایکس کا کنٹرول سنبھالنے پر لوگوں میں بے چینی پیدا ہوئی تو 2024 کی امریکی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے ان کے پلیٹ فارم کے استعمال، جس پر ان کے 20 کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں، نے بہت سے لوگوں کے لیے اس احساس کو مزید بڑھا دیا۔


2022 کے آخر میں جب سےایلون مسک نے ویب سائٹ کا کنٹرول سنبھالا ہے، تب سے ایکس اورمسک دونوں کی جانچ پڑتال بڑھ گئی ہے۔ ارب پتی ایلون مسک خود متعدد مواقع پر گمراہ کن مواد اور ایسے اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک نظر آئے، جو غلط معلومات پھیلانے کے لیے جانےجاتے ہیں۔

ساؤتھ پورٹ میں چاقو کے وار سے تین لڑکیوں کےقتل کے واقعے کے بعد انہوں نے برطانیہ میں امیگریشن مخالف مظاہروں اور بدنظمی سے متعلق متعدد تصاویر اورمیمز پوسٹ کیں۔

ایکس کے صارفین نے بھی ’بوٹس‘ میں اضافےکی شکایت کی ہے، جس کی وجہ سے اس ویب سائٹ کا استعمال مشکل ہو گیا ہے اور کمنٹس کے حصے اکثر مصنوعی ذہانت کی فضول باتوں سے بھرے رہتے ہیں۔

متعدد ارکان پارلیمنٹ پہلے ہی بلوسکائی پر جا چکے ہیں، جن میں وزیر تحفظ جیس فلپس، لبرل ڈیموکریٹک ٹیکنالوجی کی ترجمان لیلا موران اور مدر آف دی ہاؤس ڈیان ایبٹ شامل ہیں۔

کتنے صارفین نے بلوسکائی پر اکاؤنٹ بنائے؟


13 نومبر کو، بلوسکائی نےاعلان کیا کہ اس کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔

اس پلیٹ فارم نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد ایک ہفتے میں دس لاکھ صارفین نےاکاؤنٹ بنائے ہیں۔

کون کون بلوسکائی پرچلا گیا؟

پاکستان میں یوٹیوب سروس سست روی کا شکار،بڑے انکشافات
 

امریکی اداکارہ جیمی لی کرٹِس نےایکس چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں یہ تصدیق کی گئی کہ انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا ہے اوریہ پوسٹ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

انہیں بلوسکائی پر 29 ہزار سےزائد فالوورز کے ساتھ تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں ایکس سے اپنی روانگی کے بارے میں پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا: ’ہمیں ایکس کی ضرورت نہیں۔ (#WeDontNeedX)


ٹی وی میزبان اور نیچرلسٹ کرس پیکھم، آئرش کامیڈین دارا او برائن اور کاؤنٹ ڈاؤن سٹار سوزی ڈینٹ بھی بلوسکائی کے صارفین میں شامل ہیں۔

Advertisement
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • a day ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 5 hours ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 10 hours ago
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 10 hours ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 5 hours ago
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • a day ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 4 hours ago
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • a day ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • a day ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 2 days ago
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • a day ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • a day ago
Advertisement