دنیا
امریکہ مغربی کنارے اور غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف ہے، انٹونی بلنکن
انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں تاکہ غزہ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کر سکیں
اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی اور سرپرست امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن کے شاہ عبداللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف ہے۔ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے کے سلسلے میں اردن میں موجود تھے۔ تاکہ غزہ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کر سکیں۔
ملاقات کے دوران شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے اسرائیلی منصوبے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا جس پر بلینکن نے زور دے کر کہا کہ امریکہ مغربی کنارے اور غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف ہے، نیز امریکہ سمجھتا ہے کہ عام شہریوں کے تحفظ کی ضرورت تاکہ انہیں یہودی آبادکار مغربی کنارے میں تشدد کا نشانہ نہ بنا سکیں۔بلنکن کے حوالے سے یہ بات امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتائی ہے۔
شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا کردار اہم ہے اس لیے وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے ، وہاں انسانی تباہی بڑھتی جا رہی ہے۔
واضح رہے غزہ میں اب تک 22 ہزار 722 سے زائد لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی غزہ میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ لیکن امریکہ ابھی تک جنگ بندی کی بات نہیں کر رہا، نیز فلسطینیوں کی صرف نقل مکانی روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے بجائے صرف مخالفت کی بات کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ بیروت کے مضافات میں حماس کے نائب سربراہ کی اسرائیلی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس دورے کی تیاری پہلے سے تھی۔ لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گولہ باری بھی ہوتی رہتی ہے۔ ادھر بحیرہ احمر میں بھی حوثیوں کے حملے جاری ہیں۔
بلینکن پیر کے روز قطر اور متحدہ عرب امارات میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ قطر میں بلنکن اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششوں پر بات چیت کریں گے۔ لیکن اب تک ایک سو سے زائد اسرائیلی یرغمالی حماس کی قید میں ہیں۔ بلنکن کی اب کوشش ہے کہ اسرائیل کے پڑوسی عرب ملک غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی گئے اندھی تباہی کے بعد غزہ کو پھر سے تعمیر کرنے اور حماس کے خاتمے کے بعد کی حکومت کے قیام کے لیے تعاون کریں۔
بلینکن کے وفد کی کوشش ہے کہ غزہ کے مستقبل کے حوالے سے عرب ممالک اسرائیلی خیالات کو قبول کر لیں۔' یہ بات ایک سینئیر امریکی ذمہ دار نے کہی ہے۔
موسم
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
ٹیکنالوجی
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے
حکومت نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
وی پی این استمعال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل
پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے رجسٹرڈ صارفین اپنے وی پی اینز کو درج ذیل نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔
ipregistration.pta.gov.pk
پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کا یہ آسان طریقہ کار آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیلئے بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا ۔
تجارت
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں 12.46ڈالر سے بڑھا کر 12.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
ٹیکنالوجی 14 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان