Advertisement
تجارت

پاک افریقا ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور تین روزہ سنگل کنٹری نمائش 9 تا 11 جنوری قاہرہ میں ہوگی

وفد میں پاکستان کے سرکاری افسران اور معروف کاروباری شخصیات شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 8th 2024, 8:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک افریقا ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور تین روزہ سنگل کنٹری نمائش 9 تا 11 جنوری قاہرہ میں ہوگی

قاہرہ: پاک افریقا ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش 9 سے 11 جنوری تک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوگی ۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان افریقا تجارتی ترقی کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش کے دوران تجارتی مصنوعات کی نمائش اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرنے کا جائزہ لے گا۔ وفد میں پاکستان کے سرکاری افسران اور معروف کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

وفد میں سیکرٹری برائے تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو، سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کے علاوہ وزارت تجارت، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور ٹی ڈی اے پی کے دیگر سینئر افسران شامل ہیں۔ ایونٹ کا آغاز 9 جنوری 2024 کو کانفرنس کے ایک خصوصی آفیشل سیگمنٹ سے ہوگا جس کے بعد 10 اور 11 جنوری 2024 کو ایک جامع سنگل کنٹری نمائش ہوگی، پاکستان سے 200 سے زائد تاجر شرکت کریں گے۔ بیان کے مطابق یہ تاجر 20 سے زائد مختلف کاروباری شعبوں کی نمائندگی کریں گے جن میں ٹیکسٹائل، انجینئرنگ کا سامان، خوراک و زراعت اور خدمات شامل ہیں۔

Advertisement
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

  • 10 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

  • 12 گھنٹے قبل
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان  میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر،               پھر بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
نئےبیلسٹک میزائل  تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

  • 11 گھنٹے قبل
جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

  • ایک دن قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

  • 8 گھنٹے قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں اچانک  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

  • ایک دن قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

  • ایک دن قبل
Advertisement