جی این این سوشل

دنیا

ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا

جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں، خبر ایجنسی نے دعویٰ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا

 نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے کا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہے جنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

ابتدائی طور پر افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔ 

رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب 'WAR' میں مارک ملی کا حوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اور  ان کے پروفیشنل کردار سے متعلق تنقید کرتے رہے ہیں۔ 

علاقائی

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے، دھرنوں پر پابندی

ابندی کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے، دھرنوں پر پابندی

پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، یہ پابندی 23 نومبر سے 25 نومبر تک نافذ رہے گی۔ 

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت صوبے میں 3 روز تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی، پابندی کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا۔  دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ، 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی، پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام اباد میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار

فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500  روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے اور آج بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500  روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2143روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700  روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر پیم بونڈی کو نامزد کر دیا

اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے ن میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد پیم بونڈی کو اس عہدے کیلئے منتخب کیاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر پیم بونڈی کو نامزد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر پیم بونڈی کو نامزد کیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد پیم بونڈی کو اس عہدے کیلئے منتخب کیاگیا ہے ۔

پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں ، وہ طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم میٹ گیٹز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ میٹ گیٹز کو جنسی بدسلوکی اور دیگر مبینہ جرائم کے الزامات کا سامنا ہے، تاہم وہ اِن الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll