جی این این سوشل

پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، پاک فوج کا جوان شہید

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، پاک فوج کا جوان شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جسے گرفتارکر لیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، پاک فوج کا جوان حوالدار محمد ظاہر شہید ہوگیا ۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

تفریح

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

سابق کرکٹر نوجوت سدھو5 سال بعد دوبارہ کپل شرما شو میں نظر آئیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا شمار بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شوز میں ہوتا ہے، شو نیٹ فلکس پر منتقل ہونے سے قبل ہی سدھو نے شو چھوڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہا پسندہندؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے جس کے بعد سدھو کو کامیڈی شو سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

ہندو انتہا پسندوں کےاس رویے اور  احتجاج پر  شو کی انتظامیہ نے سدھو کو شو سے علیحدہ کردیا تھا، سدھو کے بعد ان کی کرسی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سنبھالی اور اب تک وہ ہی کپل کے ساتھ شو میں شریک ہیں۔

سدھو  2019 تک اس شو کا اہم حصہ رہے ہیں جس میں وہ اپنے قہقہوں کے ساتھ برجستہ جملوں اور شاعری سے شو میں چار چاند لگاتے رہے۔

تاہم اب 2019 میں شو چھوڑنے کے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد سابق کرکٹر ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے دی گریٹ کپل شو میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سدھو نے کہا کہ جب وہ کپل شو میں کام کررہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کپل شو ایک گلدستے کی طرح ہے، جس میں رکھے ہر پھول نے اپنی اپنی محںت اور توجہ شامل کی ہے۔

اپنے دیے گئے انٹرویو میں نووجوت سنگھ سدھو نے  کہا میں نے شو اسی لیے چھوڑا تھا کہ کچھ سیاسی وجوہات تھیں جس کے حوالے سے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، اسی لیے میں نے شو چھوڑ دیا تھا۔

سدھو کا کہنا تھاکہ سیاسی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجہ تھی جس کی وجہ سے مجھے یہ پروگرام چھوڑنا پڑا، کپل ایک ذہین اور کامیاب انسان ہے، میں چاہتا ہوں کہ جیسے ماضی میں ہم ساتھ تھے ویسے ہی دوبارہ سب ساتھ ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری  جواب طلب کر لیا

اگر بھارت پاکستان آنے کے لیے نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آ نے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری  جواب طلب کر لیا

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب عالمی کرکٹ کوسنل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہے، پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں بحال کر دیں

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں  بحال کر دیں

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین رابطہ بحال کر دیا، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے بتایا کہ آج جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہے، بولان میل بھی اپنے مقررہ ایام میں ٹائم ٹیبل کے مطابق چلے گی، فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا۔

یاد رہے کہ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس معطل کی تھی۔

9 نومبر بروز ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll