جی این این سوشل

تفریح

 جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی

 کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔

 کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایاکہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔

 پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی،دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔  خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی  کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کی کمی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی  کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں بھاری کمی ہوئی ہے۔

ملک میں 24 گرام سونے کی قیمت میں 7000 روپے کی  نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد  24 گرام سونے کی  فی تولہ قیمت  2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے  ہوگئی ہے۔

 اسی طرح  10گرام سونے کی فی تولہ  قیمت میں 6000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی  قیمت میں  77 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت  2593 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات ہوئی۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک جمہوریہ چیک دیرینہ تعلقات کثیر الجہتی شعبوں پر محیط ہیں۔

دونوں ہم منصب کے درمیان اقتصادی ترقی، مشترکہ علاقائی اورعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ چیک کی کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور میں اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سلامتی، پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوپ 29 :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان میں  مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم نے عالمی رہنماوؤں سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوپ 29 :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان میں  مختلف عالمی رہنماوؤں سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماوؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کیسربراہی اجلاس میں شرکت کی، جہاں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔.

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس اوردیگرعالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا،کوپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور  پاکستان متحدہ عرب امارات کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔.

اس دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں ترکیہ پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں. وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کی اور پاکستان برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔  .

وزیرِ اعظم کی ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیویف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات کی دونوں رہنماوؤں نے  ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان میں گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاجکستان اور ازبکستان سے مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔.

وزیرِ اعظم کی نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات ہوئی. ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بلند ہوتی سطح سمندر کے خطرات اور جنگلات کے تحفظ پر گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ ملاقات میں  بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی  گفتگو ہوئی۔.

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll